پاکستان

خام تیل کی نئی قیمتیں’ پٹرول کی قیمتوں اضافہ ہوگا یا کمی؟ دنگ کر دینے والی رپورٹ آگئی

برینٹ فیوچر 76.64 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 72.95 ڈالر فی بیرل پر آگیا، پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ بھی دیا جا رہا ہے

لاہور(کھوج نیوز) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے متعلق تازہ رپورٹ آنے کے بعد پاکستان میں پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا یا کمی آئے گی؟ دنگ کر دینے والی رپورٹ آگئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد برینٹ فیوچر 36 سینٹ یا 0.47 فیصد کی کمی سے 76.64 ڈالر فی بیرل جب کہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 37 سینٹ یا 0.5 فیصد کی کمی سے72.95 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ اس کمی سے قیمتوں میں تین روز سے جاری اضافے کا سلسلہ ختم ہو گیا اس دوران برینٹ کی قیمتوں میں 3.6 فیصد جب کہ ڈبلیو ٹی آئی میں 3.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں بھی کمی کا عندیہ دیا جا رہا ہے ۔ ذرائع نے یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت اس بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button