پاکستان

بانی پی ٹی آئی آرمی چیف کو خط کیوں لکھ رہے ہیں؟اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بتا دیا

بانی پی ٹی آئی کا آرمی چیف کو خط لکھنے کا مطلب پنجابی میں بتائوں تو ترلے کرنے کی آخری حد ہے:اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان

لاہور (کھوج نیوز )اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی احاطہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا آرمی چیف کو خط لکھنے کا مطلب پنجابی میں بتائوں تو ترلے کرنے کی آخری حد ہے۔انھوں نے کہا کہ خط کا مفصل جواب وصول کنندہ کی جانب سے آ چکا ہے۔جن کو خط لکھا گیاانہوں نے کہاکہ میں اس خط کو پڑھوں گا بھی نہیں اور ویسے ہی وزیر اعظم کو بھیج دوں گا۔اگر خط وصول کنندہ نہیں پڑھیں گے تو وزیر اعظم بھی نہیں پڑھیں گے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ یہ خط انہی خطوط کی ایک کڑی ہے جب ان کی صوبوں میں حکومت تھی اور وزیر خزانہ شوکت ترین ملک کو ڈیفالٹ کروانے پر تلے ہوئے تھے ۔ماضی میں ان کی پہلے بھی کوشش رہی کہ ملک ڈیفالٹ کا شکار ہوجائے۔ان کا ایجنڈا صرف ایک تھا کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان میں سیاسی عدم استحکام ، عدالتوں میں تقسیم اور معاشی عدم استحکام لانا چاہتے تھے۔آج ان کے حالات دیکھ لیں کہ عمر ایوب اب آئی ایم ایف کو خط لکھ رہے ہیں۔معزز جج صاحبان کا سابق وزیر اعظم کو گھر بھیجنے کی صورتحال سب کے سامنے ہے ۔انھوں نے کہا کہ کس طرح جج صاحبان نے 184/3 کو 58 ٹو بی کے ساتھ مکس کیا۔فرد واحد جب آئین کی شکل بگاڑتا ہے اور اس کو سپریم کورٹ سے حمایت مل جاتی ہے۔انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے حواری کی حرکتوں پر پریشان ہوں کہ آخر ان کا ایجنڈا کیا ہے۔ا ن کا کہنا تھا کہ عمرایوب جو آئی ایم ایف کو خط لکھ رہے ہیں اس کی کیا وجوہات ہیں کہ پیادے دوبارہ شروع ہو گئے ہیں جبکہ معاشی اعشاریہ درست سمت میں جانا شروع ہو گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button