لڑائی کے بعد شعیب شاہین کا رد عمل سامنے آگیا ،فواد چوہدری اور ان کی لڑائی کس نے چھڑوائی ؟
پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی بیوی نے چھڑوا لیا ورنہ ہم نے اسے اور زیادہ مارنا تھا

راولپنڈی (کھوج نیوز)اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ فواد چوہدری بھگوڑا ہے، مجھے تھپڑ مارا، اس سے زیادہ جواب مل گیا اس کو یہ اسٹیبلشمنٹ کا ٹاؤٹ ہے، بانی نے اس جھگڑے کی مذمت کی ہے۔انھوں نے فواد چوہدری کا صلح کا دعوی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ جھوٹ بول کر گیا ہے، اس سے کوئی صلح نہیں ہوئی۔ میں فواد چوہدری کے خلاف کوئی شکایت پولیس کو نہ ہی پارٹی کو کروں گا۔ میں فواد چوہدری کو کبھی معاف نہیں کروں گا۔
شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے۔پاکستان میں غیر اعلانیہ مارشل لا ہے۔ ملک میں نظام انصاف ختم ہوچکا ہے۔ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عوام کی امید ختم ہوچکی ہے۔ عوام اور فوج کے درمیان خلیج کی وجہ اسٹیبلشمنٹ ہے۔ عوام میں مایوسی پھیلتی جارہی ہے۔فواد چوہدری کے ساتھ لڑائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کا ہماری پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ وہ اسٹیبلشمنٹ کا ٹاؤٹ ہے۔ان کی معاشرے میں کوئی عزت نہیں۔فواد چوہدری کو اس کی حرکت سے بڑھ کر جواب دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ فواد چوہدری ہماری پارٹی میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔میرا کوئی راضی نامہ نہیں ہوا فواد چوہدری سے۔ وہ پلاننگ کرکے آیا تھا، جس کے تحت اس نے مجھ پر حملہ کیا ہے۔میں اس کیخلاف قانونی کارروائی نہیں کروں گا میں اس کو جواب دوں گا۔شعیب شاہین نے کہا کہ عزت اس کی خراب ہوتی ہے جس کی کوئی عزت ہو۔جو بے عزت آدمی ہو اس کی کیا عزت ہوگی۔ اس نے جیل آتے ہی میرے اوپر حملہ کیا۔ مجھے تو پتا ہی نہیں تھا کہ وہ حملہ کرے گا۔ اس کے بعد ہم نے 4 گنا زائد حساب برابر کردیا لیکن اس بے عزت آدمی کو 4 گنا زیادہ بھی کردیں اس کی کیا بے عزتی ہونی ہے۔ یہ زندگی بھر ٹاؤٹ رہے ہیں، کس طرح مال کمایا ہے، کس طرح بانی پی ٹی آئی کا نام مس یوزکیا ہے۔
شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کو پوری بات بتائی ہے اور کہا ہے ہم نے چار گنا حساب برابر کرلیا ہے۔ بانی نے کہا اس کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں اور اس کی مذمت کی ہے۔ ہم بانی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کسی قسم کی کوئی صلح نہیں اور اس ٹاؤٹ سے کبھی صلح نہیں کروں گا۔پہلی بات ہے کہ میں ایف آئی ار کا قائل نہیں ہوں، ہم نے اس کو زیادہ مارا ہے۔ میں لعنت بھیجتا ہوں ایسے دو نمبر لوگوں کے خلاف کیا ایف آئی آر کرنی۔