لاہور میں کلین مشن روزانہ کی بنیاد پر جاری
لاہور میں مین شاہراہوں سمیت گلی و محلوں کی صفائی جاری ہے ،ڈی سی لاہور سید موسی رضا کی تحصیل علامہ اقبال ٹاؤن کے مختلف مقامات کے دورے کیے

لاہور (کھوج نیوز)لاہور میںکلین مشن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ۔لاہور میں مین شاہراہوں سمیت گلی و محلوں کی صفائی جاری ہے ۔ڈی سی لاہور سید موسی رضا کی تحصیل علامہ اقبال ٹاؤن کے مختلف مقامات کے دورے کیے ۔اس کے علاوہ ٹھوکر نیاز بیگ و اطراف، خانپور، سبزہ زار کے اطراف میں صفائی و تجاوزات اقدامات کا جائزہ لیا۔ٹھوکر نیاز بیگ سروس لین اور گرین بیلٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات پر ڈی سی لاہور نے برہمی کا اظہار کیا۔
ڈی سی لاہور نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی اور واسا حکام فی الفور صفائی کروائیں۔کسی بھی پوائنٹ پر صفائی کی ناقص صورتحال برداشت نہیں کروں گا۔انھوں نے مین شاہراہوں سمیت گلی و محلوں میں بھی خصوصی صفائی آپریشن میں ٹیموں کو متحرک کیا جائے۔ عوامی شعور کے لئے آگاہی واکس اور ڈور ٹو ڈور کمپین کو یقینی بنایا جائے۔ڈی سی لاہور کا تحصیل علامہ اقبال ٹاؤن میں عارضی و مستقل تجاوزات کے فی الفور خاتمے کیلئے بلاامتیاز آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایت ۔ وارننگز اور نوٹسز کے باوجود تجاوزات ختم نہ ہونے پر سامان ضبط کیا جائے اور جرمانے عائد کئے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ بہتر معیشت کے لئے ماڈل کارٹس بھی جلد ہی ریڑھی بانوں کو بلا معاوضہ فراہم کی جائیں گی ۔