سوشل ایشوز

مرغی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ،شہری پریشان

لاہور میں برائلر مر غی کا گوشت 650روپے فی کلو سے تجاوز کر گیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

لاہور (کھوج نیوز )صوبائی دارالحکومت لاہور اور اس کے مختلف علاقوں میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جہاں فی کلو گوشت 650 روپے سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔رمضان المبارک کی آمد سے قبل کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں کمی کے لیے صوبائی حکومت کی کوششوں کے باوجود مرغی کے گوشت کی قیمتیں مسلسل بلند سطح پر برقرار ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں کے گھریلو بجٹ پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔

حکومت کی جانب سے برائلر مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 590 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ تاہم، مقامی مارکیٹوں میں برائلر مرغی کا گوشت 670 سے 680 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے، جو کہ جنوری 2025 کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button