کھیل

آئی سی سی چمپئینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں کون سا انوکھا کرتب ہونے جا رہا ہے ؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں

آئی سی سی چمپئینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کے طیارے جے ایف 17 تھنڈر اور ایف 16فضائی کرتب کا مظاہرہ کریں گے

کراچی(سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی چمپئینز ٹرافی 2025 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کیلئے تیاریاں شروع ہوگئیں۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کیلئے افتتاحی تقریب کا انعقاد طے ہے، جس کیلئے پاک فضائیہ کے طیاروں کی فضائی مشقیں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق 19 فروری کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کے طیارے شو کا حصہ بنیں گے، جس میں جے ایف 17 تھنڈر، ایف 16 جہاز فضائی کرتب کا مظاہرہ کریں گے۔اسٹیڈیم کی فضا میں طیاروں نے بھرپور ریہرسل جاری ہے جبکہ فضا میں غیر متوقع طیاروں کی گھن گرج سن کے شہری پریشان ہوگئے۔

طیاروں کی ریہرسل کے باعث سڑک پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہا جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد کرتب سے لطف اندوز ہوتی رہی، پرجوش فینز نے تالیاں بجائیں اور نعرے بھی لگائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button