سوشل ایشوز
عوام کے لیے خوشخبری ،ملازمتوں کی عمر کے حوالے سے حکومت کا بڑا اعلان
سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمتوں میں عمر کی حد پانچ سال تک بڑھانے کی منظوری دے دی

کراچی(کھوج نیوز) وزیراعلی سندھ کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف ایجنڈا کی منظوری دی گئی ان میں سے ایک ایجنڈا سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی توسیع کا بھی تھا۔اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمتوں میں عمر کی حد پانچ سال تک بڑھانے کی منظوری دے دی ہے، صوبے بھر کی سرکاری ملازمتوں پر پابندیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ کابینہ کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے اس حوالے سے بتایا کہ فیصلے کا اطلاق سندھ پولیس اور پبلک سروس کمیشن کے ملازمتوں پر نہیں ہوگا، پہلے سرکاری ملازمت کے لئے عمر کی حد 28 سال تھی جسے بڑھا کر 33 سال کر دیا گیا ہے۔