شوبز
بھارت کی کونسی معروف اداکارہ و ہدایتکارہ لاہور پہنچ گئی ہیں؟
بھارت کی معروف اداکارہ و ہدایت کارہ نندیتا داس لاہور پہنچ گئیں' میں 8 سال بعد پاکستان آئی ہوں اور مجھے پاکستان آنے کے بہانے چاہئیں: نندیتاداس

لاہور(سپورٹس ڈیسک) بھارت کی کونسی معروف اداکارہ و ہدایتکارہ لاہور پہنچ گئی ہیں؟ اور وہ لاہور کیا لینے آئی ہیں ؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے بعد نئی بحث چھیڑ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں نندیتا داس نے فیض فیسٹیول میں شرکت کی اور سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں 8 سال بعد پاکستان آئی ہوں اور مجھے پاکستان آنے کے بہانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ 40 سے زائد فلموں میں کام کر چکی ہوں، میں اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی مگر حادثی طورپربن گئی۔ ان کا کہنا تھاکہ میں گانا سیکھنا چاہتی ہوں، میں شاعری کرنا چاہتی ہوں۔