فضائی آلودگی کو ختم کرنے کے لیے وزیر اعلی پنجاب کا ایک اور اقدام
لاہور میں سموگ اورفضائی آلودگی کامستقل حل کے طور پر وزیراعلی مریم نواز کالاہورمیں 978 ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے

لاہور(کھوج نیوز) لاہور میں سموگ اورفضائی آلودگی کامستقل حل کے طور پر وزیراعلی مریم نواز کالاہورمی978 ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔لاہور کو اکسیجن حب بنانے کے لیے دریائے راوی کے کنارے قدرتی ایئر فلٹر بنانے پرکام بھی شروع کیا جا رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اہل لاہور کوآکسیجن کی فراہمی کے لیے 144ایکڑپر ایک لاکھ پانچ ہزار درخت لگائے جاچکے ہیںاورمزید جاری کیے جائیں گے ۔لاہور کی فضا میں تازگی کا مشن 6 لاکھ 34 ہزار درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔
اس حو الے سے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دھوئیں کے شہر کو آکسیجن حب میں بدلنا مریم نواز کا مشن ہے، پنجاب حکومت کا گرین انقلاب جاری رہے گا۔فضائی آلودگی اور شدید گرمی کے خاتمے کے لیے لاہور میں شجرکاری مہم ناگزیرہے۔انھوں نے کہا کہ دریائے راوی کے کنارے 978 ایکڑ پر سبز بیلٹ، شہریوں کو تازہ آکسیجن اور صاف فضا فراہم کرے گی۔لاہور کو سرسبز اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرناوزیراعلی مریم نوازکی اولین ترجیح ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا ماحولیاتی تحفظ کے لیے یہ مستقل اوربڑا قدم، سبز لاہور کی تعمیر میں تیزی لائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ محکمہ فارسٹ اور روڈا کایہ زبردست اقدام ہے، لاہور میں شجرکاری کا دائرہ مزید وسیع کریں گے۔