سوشل ایشوز
ملک میں خشک سالی کاخدشہ ،محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
رواں سیزن کے دوران بارشیں کم ہونے سے ملک خشک سالی کا شکار ہوگیا

راولپنڈی (کھوج نیوز )رواں سال ملک میں بارشیں کم ہونے کی وجہ سے خشک سالی کے باعث ڈیموں اور زیرِ زمین پانی کی سطح شدید کم ہوگئی ہے جس کی وجہ سے پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ راولپنڈی میں زیرِ زمین پانی کا لیول 700 فٹ نیچے چلاگیا، جس کے بعد واسا نے راولپنڈی شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔اس کے علاوہ بارشیں کم ہونے کی وجہ سے ملک بھر میں گندم کی پیداوار متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے کیونکہ دسمبر، جنوری اور فروری کے پہلے دو ہفتوں میں بارشیں کم ہوئی ہیں۔اس حوالے سے ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ فروری اور مارچ میں بارشیں نہ ہوئیں تو پانی کا مسئلہ مزید سنگین ہوجائے گا۔
دوسری جانب ملک میں بارشوں کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں بھی برف باری کم ہوئی ہے جس کی وجہ سے ناراں میں پہاڑوں پر برف کی سفید چادر کے بجائے پہاڑوں کا سبزہ نظر آر ہا ہے ۔
