شوبز

ملائیکہ نے ایسا کیا کیا کہ ارجن کپور کی بولتی بند ہو گئی

ڈانس رئیلٹی شو بیسٹ ڈانسر بمقابلہ سپر ڈانسر میں ملائیکہ کے شاندار ڈانس نے ارجن کو ایسا متاثر کیا کہ ان کی بولتی بند ہوگئی

ممبئی(شوبز ڈیسک )بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور سابقہ محبوبہ ملائیکہ اروڑا کی رئیلٹی شو میں ملاقات یادگار بن گئی۔ حال ہی میں، ڈانس رئیلٹی شو بیسٹ ڈانسر بمقابلہ سپر ڈانسر میں ملائیکہ کے شاندار ڈانس نے ارجن کو ایسا متاثر کیا کہ ان کی بولتی بند ہوگئی۔شو کے دوران، ملائیکہ اروڑا نے اپنے مشہور گانوں پر زبردست ڈانس پرفارمنس پیش کی، جس پر ارجن کپور اور ان کی کو اسٹار بھومی پڈنیکر نے تالیاں بجائیں۔ جب میزبان نے ارجن سے ملائیکہ کی پرفارمنس کے بارے میں ان کے تاثرات پوچھے، تو ارجن نے کہا، سالوں سے میری بولتی بند ہوچکی ہے، اور میں ابھی بھی چپ رہنا چاہتا ہوں۔

ارجن کے الفاظ سن کر ملائیکہ شرما گئیں۔ اس پر ارجن نے مزید کہا، مجھے آج اپنے سبھی پسندیدہ گانے سننے کا موقع ملا، جو ان کے شاندار کیریئر کو ظاہر کرتے ہیں۔ ملائیکہ نے اپنی محنت اور صلاحیت سے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کی پرفارمنس اور گانوں نے ہمیشہ ناظرین کو محظوظ کیا ہے۔ آج انہیں اس طرح عزت ملتے دیکھ کر بہت اچھا لگا۔انھوں نے مزید کہا ہے مبارک ہو، ملائیکہ! آپ جانتی ہیں کہ مجھے یہ گانے کتنے پسند ہیں۔ آپ کی پذیرائی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

ملائیکہ نے ارجن کی تعریف کا جواب دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں کے درمیان یہ خوشگوار تبادلہ خیال اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ بریک اپ کے باوجود ان کے تعلقات دوستانہ ہیں۔

ارجن کپور 21 فروری کو ریلیز ہونے والی اپنی فلم میرے ہزبینڈ کی بیوی کی پروموشن کیلے پروگرام میں شریک تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button