پاکستان

نواز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقات

ارکان پنجاب اسمبلی کا چولستان میں گرین پاکستان منصوبے کے انقلابی پروگرام کے آغاز کا خیرمقدم بھی کیا

لاہور(کھوج نیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازسے پنجاب اسمبلی کے ارکان کی ملاقات ہوئی۔اس ملاقات میں ساہیوال، خانیوال، ملتان ، لودھراں، وہاڑی اور بہاول نگر ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی شامل تھے۔ارکان پنجاب اسمبلی کا چولستان میں گرین پاکستان منصوبے کے انقلابی پروگرام کے آغاز کا خیرمقدم بھی کیا۔

ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا۔سیاست میں گند ڈال کر اسے تباہ کیا گیا ۔بد تہذیبی، بدتمیزی ،بغض اور انتقام کوسیاست بنادیا گیا۔انھوں نے کہا کہ معیشت اور اقدار تباہ کر دیں گئیں ، جمہوریت کی پیٹھ میں خنجر گھونپا گیا۔پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے واپس آیا ہے۔میان نواز شریف کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی محنت سے معاشی استحکام واپس آیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پالیسیوں کے تسلسل سے معاشی ترقی یقینی ہوگی۔ان نے کہا کہ کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی تبدیلی کی سوغاتیں تھیں۔ان نے کہا کہ 2017میںہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا۔ہمارا بیانیہ ملک کی ترقی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلاکر خوش حال بنانا ہے۔جو وعدے کئے تھے اللہ تعالی کے فضل وکرم سے وہ آج عوام کو پورے ہوتے نظر آرہے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button