شوبز

کیا اجے دیوگن اور کاجول میں طلاق ہو گئی ہے ؟مداح حیران

اجے دیوگن اور کاجول کی مختلف پوسٹس دیکھ کر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ دونوں کے درمیان سب ٹھیک نہیں ہے

ممبئی(شوبزڈیسک )بالی وڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن اور انکی اہلیہ کاجول بالی ووڈ کی بہت زیادہ پسند کی جانے والی فلمی جوڑیوں میں شامل ہیں، تاہم اجے دیوگن اور کاجول کی مختلف پوسٹس دیکھ کر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ دونوں کے درمیان سب ٹھیک نہیں ہے۔

14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر کاجول نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے خود کو ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد دی اور لکھا کہ میں خود سے محبت کرتی ہوں۔دوسری جانب بالی ووڈ اداکاراجے دیوگن نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعے اپنی اہلیہ کاجول سے اظہار محبت کیا اور اپنی اور کاجول کی پرانی رومانوی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شروع سے ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ اپنا دل کس کے ساتھ بانٹوں گا اور آج تک یہ وہی ہے، میرا ویلنٹائن آج بھی اور ہر دن۔

ویلنٹائن ڈے پر دونوں کی شیئر کی گئی پوسٹس میں فرق نے سوشل میڈیا پر بہت ساری قیاس آرائیوں کو جنم دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ دونوں کے درمیان جھگڑا چل رہا ہے جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ اجے نے کاجول کو ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد دی جبکہ کاجول نے خود کو ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد دی، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ آج کل کی شادیاں واقعی خوفناک لگتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button