سوشل ایشوز

سی سی پی او لاہور کی زیر صدارت اہم اجلاس ،کس سے شورٹی بانڈز لینے کا فیصلہ کیا گیا؟

اجلاس میں محکمہ پولیس کی کارکردگی کے اہداف کے حصول میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، پرانی دشمنیوں کے حامل فریقین سے شورٹی بانڈز لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا

لاہور(کھوج نیوز ) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں محکمہ پولیس کی فارمنس انڈیکیٹرز میں شامل اضافی نکات پر عملدرآمد پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس کے علاوہ اجلاس میں محکمہ پولیس کی کارکردگی کے اہداف کے حصول میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پرانی دشمنیوں کے حامل فریقین سے شورٹی بانڈز لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ پرانی دشمنی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاریاں یقینی بنائی جائیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین اور بچوں کی شکایات کو فوری نمٹایا جائے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ریپ کیسزمیں پولیس ایس او پیز کوفالو کرے تا کہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔ سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشنز(SIPS)کے پروٹوکولز کی مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔ان نے کہا کہ 1787کمپلینٹ سیل سے لاہور سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ افسران ماتحت عملے کی کارکردگی جانچنے کیلئے پولیس لائنز سمیت فیلڈ دفاتر کے باقاعدگی سے دورے کریں۔

اجلاس میں چیف ٹریفک آفیسر لاہوراطہر وحید، ڈی آئی جی (آرگنائزڈ کرائم یونٹ)عمران کشور، ڈی آئی جی(انوسٹی گیشن)ذیشان رضا ڈی آئی جی(آپریشنز) فیصل کامران،ایس ایس پی (انوسٹی گیشن)محمد نویداور ایس ایس پی(آپریشنز)تصور اقبال نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button