ٹیکنالوجی

سال 2025کا سب سے بہترین فون کون سا رہا ؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں

ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر سام سنگ ایس 25 الٹرا جبکہ دوسرے نمبر پر سام سنگ گلیکسی اے 55 موجود ہے

لاہور(کھوج نیوز) سال 2025 کے دوسرے مہینے میں بھی سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔ البتہ، ٹرینڈنگ کی اس فہرست میں ایپل اور سام سنگ کی دو نئی ڈیوائسز کی انٹری ہوئی ہے۔گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر سام سنگ ایس 25 الٹرا جبکہ دوسرے نمبر پر سام سنگ گلیکسی اے 55 موجود ہے۔

شیامی 15 الٹرا تیسرے، سام سنگ گلیکسی ایس 25 چوتھے، ایپل آئی فون ایس ای (2025) پانچویں اور ایپل آئی فون 16 پرو میکس چھٹے نمبر پر ہیں۔
شیامی پوکو ایکس 7 پرو ساتویں، سام سنگ گلیکسی ایس 24 الٹرا آٹھویں، شیامی ریڈ می نوٹ 14 پرو پلس 5 جی (گلوبل) نویں اور 10 ویں نمبر پر نئی انٹری سام سنگ گلیکسی اے 16 5 جی براجمان ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button