کھیل

پاکستان کے سٹیڈیم میں بھارت کا جھنڈا کیوں نہیں لگایا گیا ؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈیا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران اپنے میچ کھیلنے کے لیے پاکستان نہیں آ رہا ہے، صرف ان ممالک کے جھنڈے لہرائے گئے ہیں جو ان مقامات پر کھیلنے جارہے ہیں

کراچی(سپورٹس ڈیسک)کراچی کے نیشنل سٹیڈیم سے حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ سٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی میں شریک ممالک کے جھنڈے لہرائے گئے ہیں، لیکن انڈین کا موجود نہیں۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر تنازع شروع ہوا کہ انڈیا نے پاکستان کا نام اپنی جرسی پر لکھوا لیا مگر پاکستان نے انڈین جھنڈا اپنے سٹیڈیمز میں نہیں لگایا۔

دوسری جانب پاکستان کے ایک سپورٹس رپورٹر عمران صدیقی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں انڈین جھنڈے کی تصویر شیئر کی اور دعوی کیا کہ یہ تصویر ابھی تازہ ترین ہے اور نیشنل سٹیڈیم میں ہی لی گئی ہے، تاہم سب لوگ پروپیگنڈہ بند کر دیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈیا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران اپنے میچ کھیلنے کے لیے پاکستان نہیں آ رہا ہے، کراچی کے نیشنل سٹیڈیم، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم اور لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں صرف ان ممالک کے جھنڈے لہرائے گئے ہیں جو ان مقامات پر کھیلنے جارہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button