شوبز
پری زاد کے اہم کردار کس کے ساتھ گالف کھیلنے پہنچ گئے؟ویڈیو وائرل
پاکستانی اداکار احمد علی اکبر کی شادی کے بعد اپنی نئی نویلی دلہن کیساتھ گا لف کھیلنے پہنچ گئے

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار احمد علی اکبر ان دنوں اپنی نئی شادی کی وجہ سے سو شل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں ۔ابھی حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ گولف کھیل رہے ہیں ۔
احمد علی اکبر نے اپنی لو لائیف سب سے چھپا کر رکھی، کسی کو یہ نہیں معلوم تھا کہ وہ جلد شادی کا ارادہ رکھتے ہیں اور لڑکی بھی پسند کرچکے ہیں۔جنوری 2025 کے اختتام پر احمد علی اکبر کی شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں جنکو سچ کرتے ہوئے فروری کے دوسرے ہفتے میں اسٹار نے ماہم بتول نامی وکیل و ڈیجیٹل کریئٹر سے شادی کرلی۔
