سوشل ایشوز

نبیل جاوید کی زیر صدارت اہم اجلاس، درباروں مزارات اور مساجد کی تزئین و آرائش میں پیشرفت کا جائزہ

دربار بھلے شاہ اور بابا فرید دربار کی تزئین و آرائش میں پیش رفت کا جائزہ 'نیسپاک،ائی ڈیپ،اوقاف اور والڈ سٹی آف لاہور کو بروقت منصوبہ جات مکمل کرنے کی ہدایت کی

لاہور(کھوج نیوز) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت اہم اجلاس’ اجلاس میں درباروں مزارات اور مساجد کی تزئین و آرائش میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ سیکرٹری اوقاف کمشنر لاہور سمیت دیگر محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں افسران نے ایس ایم بی آر کو مزارات اور مساجد کی تزئین و آرائش بارے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ درباروں و مساجد کی تزئین و آرائش کا کام تکمیل کے قریب ہے، آئی ڈیپ کی مزار اقبال و حضوری کمپلیکس کی تزئین و آرائش اور سکیورٹی سمیت تمام پہلوئوں کو مد نظر رکھنے کی بھی بریفنگ دی گئی۔ نبیل جاوید نے بھی ایس ایم بی آراجلاس میں داتا دربار کے توسیعی منصوبے میں پیش رفت کا جائزہ لیا ۔ ایس ایم بی نے آئی ڈیپ ٹیم کوداتا دربار گنبد ڈیزائن کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے اجلاس میں آیات، احادیث کی کیلیگرافی بارے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاہے۔ نبیل جاوید نے دربار بھلے شاہ اور بابا فرید دربار کی تزئین و آرائش میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیااور نیسپاک،ائی ڈیپ،اوقاف اور والڈ سٹی آف لاہور کو بروقت منصوبہ جات مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ انہوں نے کہا کہ معیار پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا بہتر سے بہترین کام ہونا چاہیے اور ایس ایم بی آر کی سیکرٹری اوقاف اور کمشنر ساہیوال کو بہترین ورکنگ پر شاباش بھی دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button