سوشل ایشوز

کروڑوں کا منصوبہ بارش کی نذر

فیروزپور روڈ پر بائیکرز لین ٹریفک کیلئے وبال جان بن گئی بائیکرز لین پر کروڑوں کی لاگت سے کیا جانیوالا پینٹ ناقص کوالٹی کے باعث بارش میں بہہ گیا

لاہور (کھوج نیوز )فیروزپور روڈ پر بائیکرز لین ٹریفک کیلئے وبال جان بن گئی بائیکرز لین پر کروڑوں کی لاگت سے کیا جانیوالا پینٹ ناقص کوالٹی کے باعث بارش میں بہہ گیا۔فیروزپورروڈ بائیکرزلین،بارش 11 کروڑ سے زائد کا ناقص پینٹ بہا کے لے گئی،بائیکرز لین پرکیاجانیوالاپینٹ مختلف جگہوں سے بارش کے پانی کیساتھ ہی بہہ گیا۔ٹیپا نے بائیکرز لین کے باعث پیدا ہونیوالے مسائل دورکرنے کے لیے بھی اقدامات نہ کیے۔

بس سٹاپس پر بسوں کے رکنے کیلئے متبادل پلان نہ دیا گیا،بارش کے پانی کے نکاس کا بھی کوئی انتظام نہ کیا گیا،بائیکرز لین بننے کے باعث فیروزپور روڈ پر ٹریفک جام معمول بن گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button