پاکستان

مادری زبانوں کے عالمی دن پر بلاول بھٹو کا صوبائی حکومتوں کے نام اہم پیغام

مادری زبانوں کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے اور ادبی و ثقافتی اقدامات کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے:بلاول بھٹو

کراچی (کھوج نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مادری زبانوں کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مقامی زبانوں کے تحفظ اور فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔پاکستان کے لسانی ورثے کے تحفظ کے لئے لسانی تحقیقی مراکز کے قیام جیسے اقدام کیئے جائیں۔انھوں نے کہا کہ مادری زبانوں کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے اور ادبی و ثقافتی اقدامات کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔مادری زبان صرف اظہار کا ذریعہ نہیں بلکہ ہماری شناخت، تاریخ اور ثقافتی ورثے کی بنیاد ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بچے اپنی مادری زبان میں سب سے آسان و بہتر انداز میں سیکھتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ مادری زبان میں تعلیم سے بچوں کی ذہنی نشوونما، تخلیقی صلاحیتوں اور خود اعتمادی کو تقویت ملتی ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ سے لسانی تنوع کی علمبردار رہی ہے۔یہ پیپلز پارٹی کا خواب ہے کہ ایک ایسا پاکستان ہو جہاں ہر مادری زبان کو اس کا جائز مقام دیا جائے۔ پیپلز پارٹی کا خواب ہے کہ ہر ثقافتی شناخت کو تسلیم کیا جائے اور کسی بھی زبان کو نظر انداز نہ کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button