پاکستان

وزیر اعلی پنجاب کا عوام کی سہولت کے لیے ایک اور شاندار منصوبہ

پنجاب ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے بلیو لائن میٹرو ٹرین پروجیکٹ کی فزیبیلٹی اور ڈیزائن پر ورکنگ کا آغازکردیا ہے

لاہور(کھوج نیوز)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کو جلد از جلد انڈر گراؤنڈ بلیولائن میٹرو ٹرین سروس ٹرین کے لیے فزیبیلٹی اینڈ ڈیزائن کی ورکنگ مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔پنجاب ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے بلیو لائن میٹرو ٹرین پروجیکٹ کی فزیبیلٹی اور ڈیزائن پر ورکنگ کا آغازکردیا ہے ۔فزیبیلٹی اینڈ ڈیزائن کی رپورٹ مکمل ہونے کا تخمینہ لاگت بھی واضح ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق یہ بلیو لائن ٹرین پروجیکٹ کا روٹ27 کلومیٹر پر مشتمل ہوگا۔بلیو لائن میٹرو پروجیکٹ کیلیے آئندہ تین سالوں کا ہدف مقرر کیاگیاہے۔بلیولائن میٹرو ٹرین ویلنشیا ٹاؤن سے شروع ہوگی اوربابو صابو چوک پراختتام پذیر ہوگی ۔

اس ٹرین کا روٹ جوہر ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، کلمہ چوک، گلبرگ مین بلیوارڈ، جیل روڑ، فیروزپور روڑ،وحدت روڑ اور علامہ ٹاؤن سے ہوتی ہوئی بابو صابو چوک تک جائے گی۔ بلیو لائن ٹرین سے یومیہ 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد مسافر سفری سہولیات حاصل کرسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق بلیو لائن پروجیکٹ کا تخمیہ لاگت 600 ارب سے زائد ہوسکتا ہے۔ منصوبے کے لیے جدید ترین مشینری کا استعمال ہوگا ۔ٹنل کی کھدائی کے لیے ہیوی مشینری ہومیہ 6 میٹر تک تعمیرات کرسکے گی۔ بلیو لائن کی فناننسگ کے لیے چائینہ، جاپان اور فرانس کی مالیاتی فرمز نے دلچسپی کا اظہارکیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button