پاکستان

سیکیورٹی فورسز کی کرک میں بڑی کارروائی

سیکیورٹی فورسز نے ضلع کرک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 خارجی ہلاک کر دیے

اسلام آباد (کھوج نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے خارجیوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے دوران 6 خارجی ہلاک کردیے گئے، کسی دوسرے خارجی کے خاتمے کیلیے کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button