کھیل

کیا پاک بھارت کرکٹ میچ بارش کی نظر ہونے کا خد شہ ہے ؟محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

دبئی میں کل رات سے ہلکی ہوا چل پڑی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں ہونے والے میچ پر بارش کے خطرات برقرار ہیں

دبئی (سپورٹس ڈیسک )پاک بھارت کرکٹ میچ کے لیے کر کٹ شائقین کے علاوہ جو افراد کم کرکٹ دیکھتے ہیں وہ بھی اس میچ کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں ۔اس دفعہ کا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میچ دبئی میں کھیلا جا رہا ہے ۔پاک بھارت میچ کل بروز اتوار کھیلا جانا تھا لیکن دبئی میں کل رات سے ہلکی ہوا چل پڑی ہے ۔اس سے قبل دبئی میں منگل، 18 فروری کو بارش ہوئی، جس نے جمعرات کو بھارت اور بنگلا دیش کے میچ پر بھی خدشات بڑھا دیے تھے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں ہونے والے میچ پر بارش کے خطرات برقرار ہیں۔متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی رات اور پیر کی صبح جزوی طور پر ابر آلود موسم اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ماہرین موسمیات کا خیال ہے کہ اگر دبئی میں بارش ہوئی تو بہت کم وقت کیلئے بادل برسے گا جس سے میچ متاثر ہونے کا امکان کم ہے۔

دبئی میں اتوار کے روز دن کا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ اور رات کا درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button