نگرنگرسے

کلین مشن کے تحت ڈی سی لاہور کے مختلف علاقوں کے دورے

کلین مشن کے تحت ڈی سی لاہور نے داتا دربار اطراف، موری گیٹ نالہ، سگیاں پل، سبزہ زار ڈی بلاک میں صفائی اقدامات کا جائزہ لیا

لاہور (کھوج نیوز ) کلین مشن کے تحت ڈی سی لاہور کاتحصیل سٹی کے مختلف مقامات کے دورے کیے ۔ڈی سی لاہور نے داتا دربار اطراف، موری گیٹ نالہ، سگیاں پل، سبزہ زار ڈی بلاک میں صفائی اقدامات کا جائزہ لیا۔

ڈی سی لاہور کی گرین بیلٹس کی بحالی کے لئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کو موقع پر ہدایت دی گئی۔ڈی سی نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جہاں کہیں پیچ ورک کی ضرورت ہے، ایم سی ایل پیچ ورک کا کام مکمل کیا جائے۔موری گیٹ نالہ میں گندگی کی نشاندہی پر واسا حکام کو ترجیحی بنیادوں پر صفائی کے احکامات بھی دیے گے۔

ڈی سی لاہور سید موسی نے سبزہ زار ڈی بلاک میں ایک خالی پلاٹ میں دوبارہ گندگی کی نشاندہی پر ایل ڈبلیو ایم سی حکام کو فی الفور کلئیر کرنے کی ہدایت کی انھوں نے صفائی میکانزم کو مزید بہترین بنانے کے لئے مربوط حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی ۔ اس کے علاوہ داتا دربار و دیگر مقامات پر غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کے خلاف سخت ایکشن لیکر فی الفور کلئیر کروانے کی ہدایت کی ۔

ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ سڑک کنارے ہر قسم کی موجود تجاوزات کو مکمل طور پر ختم کروایا جائے۔انھوں نے کہا کہ تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنا کر ٹریفک مسائل میں کمی لائی جائے۔تجاوزات کے خاتمے کے لئے آپریشنز تیز کئے جائیں، شہر بھر کو تجاوزات سے پاک کیا جائے۔ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ جھگیوں و جانوروں کے انخلا میں کوتاہی اور لاپرواہی نہ برتی جائے ،اس کے علاوہ جھگیوں و جانوروں کے انخلا پر خصوصی فوکس کیا جائے، متبادل جگہوں پر منتقل کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ جھگیوں کے انخلا کا مقصد کسی کو بھی تکلیف پہنچانا نہ ہے بلکہ خانہ بدوشوں کو متبادل جگہ فراہم کرکے شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنا ہے،۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button