پاکستان

امریکی شکاری کا مارخور کا کامیاب شکار، پہلا نان ایکسپورٹ ایبل شکار قرار

امریکی شکاری جیمز واکر کرافورڈ نے 42 ہزار 500 امریکی ڈالر (تقریباایک کروڑ 19 لاکھ روپے) ادا کرکے 10 سال کی عمر کے مارخور کا شکار کیا: رضوان اللہ یوسفزئی

حترال (کھوج نیوز) چترال کے گول نیشنل پارک میں امریکی شکاری نے مارخور کا کامیاب شکارکرلیا رواں سال کا یہ تیسرا اور مبوروادی میں پہلا نان ایکسپورٹ ایبل کا شکار قرار دیدیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایف او وائلڈ لائف رضوان اللہ یوسفزئی کے مطابق رواں سال کایہ تیسرا اور رمبور وادی میں پہلا نان ایکسپورٹ ایبل شکار تھا، شکار کے سینگ اور کھال کو باہر نہیں لے جایاجاسکتا۔ امریکی شکاری جیمز واکر کرافورڈ نے 42 ہزار 500 امریکی ڈالر (تقریباایک کروڑ 19 لاکھ روپے) ادا کرکے 10 سال کی عمر کے مارخور کا شکار کیا۔ رضوان اللہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ یہ شکار اس علاقے میں کامیاب کنزرویشن کا نتیجہ ہے، جہاں مستقبل میں ایکسپورٹیبل ہنٹنگ پرمٹ بھی جاری کیا جائیگا۔ علاقے میں پہلی بار مارخور کے شکار پر کیلاشی مرد اور خواتین نے روایتی ڈانس کرکے خوشی کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button