سوشل ایشوز

پنجاب پولیس کی بڑی کارروائی ،بدنام زمانہ ڈاکو گرفتار

پنجاب پولیس نے راجن پور میں کارروائی کرتے ہوئے کچہ ایریا کا بدنام زمانہ ڈاکو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے

راجن پور (کھوج نیوز)پنجاب پولیس نے راجن پور میں کارروائی کرتے ہوئے کچہ ایریا کا بدنام زمانہ ڈاکو مقابلے کے بع زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے ،گر فتار ڈاکو سے کلاشنکوف برآمد کی گئی ہے ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈاکو شاہد ولد شاہ میر لنڈ قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان، پولیس پر حملوں جیسے 06 سنگین جرائم میں ریکارڈ یافتہ ہے۔پولیس پارٹی کو ماچھی موڑ کے قریب صدری لنڈ گینگ کے ڈاکوں کی واردات کی نیت سے موجودگی کی اطلاع ملی جس پر کارروائی کرتے ہو ئے پتن تگو موسانی کے قریب کچہ کریمنلز نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی شدید فائرنگ شروع کر دی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کے فوری ریسپانس، بھرپور جوابی فائرنگ کے نتیجے میں کچہ ایریا کا 01 ڈاکو گرفتار، دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خطرناک کچہ کریمنل کی گرفتاری پر راجن پور پولیس کو شاباش دی جبکہ ڈی پی او راجن پور کا کہنا ہے کہ مفرور ڈاکوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کا علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button