سوشل ایشوز
کیاحکومت سولر پر ٹیکس لگانے جا رہی ہے ؟وفاقی وزیر کابڑا بیان سامنے آگیا
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر پر ٹیکس لگانے کا پہلے ارادہ تھا نہ کوئی آگے ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)سولر پر ٹیکس لگانے کی خبروں کی باز گشت کے بعد وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر پر ٹیکس لگانے کا پہلے ارادہ تھا نہ کوئی آگے ہے۔ سینیٹ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی پی پیز کا ایک بھوت سوار تھا جسے بہت اچھے سے ہینڈل کر رہے ہیں۔ مستقبل میں بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی آ سکتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ رمضان میں چوری والے فیڈرز پر بھی سحر و افطار میں بجلی مہیا کریں گے۔ آج ہی رمضان میں بجلی کی دستیابی کی ہدایات جاری کر دی جائیں گی۔



