پاکستان
احسن بھون ایڈووکیٹ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے ممبر مقرر
احسن بھون 14 ووٹ لے کر جوڈیشل کمیشن کے رکن منتخب 'آئندہ 2 سال تک کمیشن کے رکن رہیں گے' پاکستان بارکونسل کے نمائندہ کی جگہ اخترحسین کے استعفے سے خالی ہوئی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) احسن بھون ایڈووکیٹ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے ممبر مقرر ہو گئے ہیں۔ پاکستان بارکونسل نے احسن بھون کو ممبر جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دے دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل کا کہنا ہے کہ احسن بھون 14 ووٹ لے کر جوڈیشل کمیشن کے رکن منتخب ہوئے ہیں اور آئندہ 2 سال تک کمیشن کے رکن رہیں گے۔ جوڈیشل کمیشن میں پاکستان بارکونسل کے نمائندہ کی جگہ اخترحسین کے استعفے سے خالی ہوئی ہے۔