پاکستان

کابینہ میں 24نئے وزراء کی شمولیت، حلف بھی اٹھا لیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی کابینہ میں 24نئے وزراء کی شمولیت ہو گئی ہے جس کے بعد شامل ہونے والے وزراء نے ایوان صدر میں منتخب ہونے والی تقریب میں حلف بھی اٹھا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے وزرا سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔ آج 13 وفاقی وزرا اور 11 وزرائے مملکت نے حلف اٹھایا ہے۔ وفاقی کابینہ میں نئے تین مشیر بھی شامل کیے گئے ہیں۔ حلف لینے والوں میں حنیف عباسی، معین وٹو،مصطفی کمال،سردار یوسف، اورنگزیب کچھی، رانا مبشر، رضا حیات ہراج، طارق فضل چوہدری، علی پرویزملک،شزا فاطمہ،جنید انور،خالد مگسی اور پیرعمران شاہ نے بھی بطوروفاقی وزیرحلف اٹھایا۔ ان کے علاوہ طلال چوہدری، بیرسٹرعقیل ملک، ملک رشید، ارمغان سبحانی،کھیئل داس کوہستانی، عبدالرحمان کانجو، بلال اظہرکیانی، مختاربھرت، شزرا منصب،عون چوہدری اور وجیہہ قمر نے بھی بطور وزیرمملکت حلف اٹھایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button