نگرنگرسے

2017ء سے قبل پولیس شہداء کے اہلخانہ کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا

پولیس شہدا کے اہلخانہ کو مزید 85 لاکھ روپے '15 شہدا کے اہل خانہ کو 05 لاکھ روپے فی کس جبکہ ایک شہید کی فیملی کو 10 لاکھ روپے چیک کی صورت میں ادا کئے گئے

لاہور(کھوج نیوز) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں 2017ء سے قبل کے پولیس شہداء کے اہل خانہ کو گھروں کی تعمیر کیلئے مالی امداد کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں پولیس شہدا کے اہلخانہ کو مزید 85 لاکھ روپے دیئے گئے۔ 15 شہدا کے اہل خانہ کو 05 لاکھ روپے فی کس جبکہ ایک شہید کی فیملی کو 10 لاکھ روپے چیک کی صورت میں ادا کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ 2017 سے قبل کے 701 پولیس شہدا کے اہلخانہ کو پلاٹس فراہم کیے جاچکے ہیں۔ پنجاب پولیس نے شہدا کے اہلخانہ کو اپنے وسائل سے پلاٹس پر گھروں کی تعمیر کیلئے 05 کروڑ 75 لاکھ روپے فراہم کئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شہید انسپکٹرز شاہد عباس اور صفدر علی کے اہلخانہ کو مالی امداد کے چیک دیئے گئے۔

اسی طرح شہید اے ایس آئیز محمد علی اور شبِ قدر کے اہل خانہ کو چیک دیئے گئے۔شہید کانسٹیبلز محمد ارشد، جلیل احمد، رحمان الہی اور افتخار احمد کے اہل خانہ بھی چیک حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب نے شہدا پولیس کی لازوال قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس شہدا ہمارا فخر ہیں اور انکی فیملیز کی مشکلات کا ازالہ اولین ترجیح ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہدا کے بچوں کو اعلی تعلیم کیلئے فارن سکالرشپس اور بہترین تعلیم کیلئے نامور تعلیمی اداروں سے معاہدے کیے۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو لیاقت علی ملک اور ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین سمیت سینئر افسران نے تقریب میں شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button