سوشل ایشوز
صوبہ بھر میں آٹے اور چینی کے نرخوں میں کتنی کمی کا اعلان کیا گیا؟
فیصل آباد، سرگودھا اور ساہیوال ڈویژن میں 20 سے 80 روپے تک جبکہ ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان میں 30 سے 85 روپے 10 کلو تھیلے پر ریلیف دیا جارہا ہے

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر میں آٹے اور چینی کے نرخوں میں کتنی کمی کا اعلان کیا گیا ہے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ پنجاب شعیب خان جدون نے کہا کہ گوجرانوالہ، گجرات اور راولپنڈی میں 10 کلو تھیلے پر 25 سے 75 روپے تک ریلیف دیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد، سرگودھا اور ساہیوال ڈویژن میں 20 سے 80 روپے تک جبکہ ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان میں 30 سے 85 روپے 10 کلو تھیلے پر ریلیف دیا جارہا ہے۔ ڈی جی فوڈ پنجاب نے کہا کہ حکومتی ریلیف بازاروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1250 آٹے کے تھیلے فروخت ہو چکے ہیں اور چینی 1730 کلو فروخت ہو چکی ہے۔