پاکستان
کوئٹہ میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی
دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب ' ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ دھماکے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے

کوئٹہ (کھوج نیوز) کوئٹہ میں آج جمعے کے روز ایک بار پھر دھماکہ ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ دھماکہ کی تاحال نوعیت کا علم نہیں ہوسکا جس کے بعد پورے علاقہ میں خوف کی لہر پھیل گئی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکہ کوئٹہ کے علاقے جان محمد روڈ کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جس میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے جب کہ دھماکے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔