پاکستان

کس سیاسی شخصیت نے وزیر بننے کے لیے مولانا فضل الرحمان کو استعمال کیا؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں

سیاسی حلقوں میں نئی بحث جاری ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو کس سیاسی شخصیت نے اپنی سیاست میں دوبارہ ا نٹری کے لیے استعما ل کیا

اسلام آباد(کھو ج نیوز ) سیاسی حلقوں میں یہ بحث جاری ہے کہ سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنی دوبارہ سیاست میں انٹری کے لیے مولانا فضل الرحمان کو استعمال کیا۔ ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے مولانا فضل الرحمان سے متعدد ملاقاتیں کیں اور انہیں سیاسی یقین دہانیاں کرائیں۔ان ملاقاتوں میں پرویز خٹک نے مولانا فضل الرحمان کو شہباز شریف سے مذاکرات کا مشورہ دیا اور اپنی سفارش کی درخواست کی۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے مولانا کو یقین دلایا کہ ان کی حمایت سے سیاسی راستے ہموار کیے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ پرویز خٹک نے اپنی سابقہ پوزیشن بحال کرنے کے لیے جے یو آئی(ف) کے سربراہ کے ذریعے حکومتی حلقوں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی۔ تاہم مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اس معاملے پر کوئی واضح موقف سامنے نہیں آیا۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ چال مستقبل کی سیاسی جوڑ توڑ کا حصہ ہو سکتی ہے، جس کا مقصد مخصوص افراد کو حکومتی عہدے دلوانا ہو ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button