پنجاب کا سب سے طاقتور بیوروکریٹ چیف سیکرٹری ،جووزیر اعلی مریم نوازسے بھی زیادہ بااثر؟
پنجاب کی بیوروکریسی میں طاقت کے توازن پر ایک نئی بحث چھڑ چکی ہے،جہاں کہا جا رہا ہے کہ صوبے کے چیف سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب سے زیادہ با اثر ہو سکتے ہیں

لاہور(کھوج نیوز) بیوروکریسی کسی بھی حکومت کی ریڑھ کی ہڈی سمجھی جاتی ہے اور یہ حکومتی اور ملک کی باک دوڑ سنبھالنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے لیکن پنجاب کی بیوروکریسی میں طاقت کے توازن پر ایک نئی بحث چھڑ چکی ہے، جہاں کہا جا رہا ہے کہ صوبے کے چیف سیکرٹری وزیرِاعلی مریم نواز سے بھی زیادہ بااثر ہو سکتے ہیں۔ اس کی ایک بڑی وجہ ان کے قریبی سیاسی اور عسکری تعلقات بتائے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، چیف سیکرٹری کے خاندان کے کئی افراد اہم حکومتی عہدوں پر فائز ہیں، جن میں ان کے بھانجے صہیب برتھ صوبائی وزیر اور افتخار برتھ وفاقی وزیر کے طور پر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، ان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی قریبی تعلقات ہیں، جو اس وقت سے مضبوط ہیں جب جنرل عاصم منیر گوجرانوالہ میں تعینات تھے اور چیف سیکرٹری وہاں کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
یہ تعلقات اور اختیارات کا امتزاج انہیں پنجاب میں ایک غیرمعمولی طور پر بااثرشخصیت بناتاہے۔