بحریہ ٹاؤن کے مکین بغاوت پر اتر آئے، ملک ریاض کے خلاف بڑا محاذ کھل گیا

کراچی(کھوج نیوز)بحریہ ٹاؤن کراچی کے مکینوں نے سوسائٹی کے مالک ملک ریاض کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے انہیں وعدہ خلافی کا مرتکب قرار دے دیا۔ نیب نے بھی اس معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے ایک اور ریڈ کر دی ہے، جس سے معاملہ مزید سنگین ہو گیا ہے۔
رہائشیوں کے مطابق، سینکڑوں افراد کو پلاٹوں کی فائلیں بیچ کر آج تک قبضہ نہیں دیا گیا، جبکہ جن لوگوں نے اپنے گھر بنا لیے ہیں، وہ سہولیات کی عدم فراہمی پر پریشان ہیں۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ بجلی، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کے وعدے کیے گئے تھے، مگر وہ پورے نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
احتجاج کرنے والوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اور نیب اس معاملے پر فوری نوٹس لے اور متاثرین کو ان کا حق دلوایا جائے۔ دوسری جانب، نیب نے بھی اس کیس میں مزید تحقیقات کا عندیہ دے دیا ہے، جس سے ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کے لیے مشکلات بڑھا سکتے ہیں ۔