پاکستان

یوسف رضا گیلانی کا بڑا فیصلہ، سینیٹ کی صدارت سے انکار نے سیاسی ہلچل مچا دی

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اجلاس کی صدارت سے انکار کر دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اجلاس کی صدارت سے انکار کر دیا۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے، لیکن انہیں اجلاس میں پیش نہیں کیا گیا، جس پر گیلانی نے احتجاجا صدارت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اعجاز چوہدری تقریبا 18 ماہ سے کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے 14 جنوری کو ان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے، لیکن سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر انہیں اجلاس میں نہیں لایا گیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق، اعجاز چوہدری کی پیشی سے بعض حساس معاملات متاثر ہو سکتے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ اگر ایک سینیٹر کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود ان پر عمل نہ کیا جائے تو یہ آئینی اور جمہوری اصولوں کے خلاف ہے۔ ان کے اس فیصلے کے بعد سینیٹ کی کارروائی متاثر ہوئی ہے، جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے اس پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

آئینی ماہرین کے مطابق، پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد اس پر عمل نہ کرنا ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اور اس سے پارلیمانی روایات متاثر ہو سکتی ہیں۔ اپوزیشن نے اعجاز چوہدری کی فوری پیشی کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ حکومتی موقف ہے کہ سیکیورٹی معاملات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اس معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں کشیدگی مزید بڑھنے کاامکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button