پاکستان

پرویز خٹک کو وزیربنانے پر ،مسلم لیگ ن میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے

مسلم لیگ ن کے کئی ارکان نے اس تقرری پر اعتراض اٹھایا ہے اور اسے قیادت کی جانب سے زبردستی مسلط کیا گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) مسلم لیگ میں اندرونی اختلافات اس وقت شدت اختیار کر گئے جب پارٹی کے بیشتر ارکان کی مخالفت کے باوجود پرویز خٹک کو وزیر مقرر کر دیا گیا۔ اس فیصلے نے پارٹی کے کئی سینئر رہنماؤں کو ناراض کر دیا ہے، جو پہلے ہی ان کی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار کر چکے تھے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق، کئی ارکان نے اس تقرری پر اعتراض اٹھایا ہے اور اسے قیادت کی جانب سے زبردستی مسلط کیا گیا فیصلہ قرار دیا ہے۔ کچھ رہنماں نے اس معاملے پر قیادت سے وضاحت طلب کر لی ہے، جبکہ بعض نے پارٹی کی پالیسی پر نظرثانی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر قیادت نے جلد کوئی مناسب حکمت عملی نہ اپنائی تو یہ اختلافات مزید شدت اختیار کر سکتے ہیں، جو آئندہ انتخابات میں پارٹی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button