پاکستان

پی ٹی آئی کا ایک اور غیر اخلاقی پروپیگنڈہ بے نقاب

پی ٹی آئی کے کارکنان نے سوشل میڈیا پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے خلاف ایک نئی مہم چلا دی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پی ٹی آئی کے کارکنان نے سوشل میڈیا پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور آرمی چیف جنرل عاص منیر کے خلاف ایک نئی مہم چلا دی ہے، جس میں اخلاق سے گری ہوئی زبان اور بے بنیاد الزامات کا سہارا لیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، یہ مہم ایک منظم طریقے سے شروع کی گئی ہے جس کا مقصد سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانا اور عوام کو گمراہ کرنا ہے۔ ماضی میں بھی پی ٹی آئی کی طرف سے یہ الزامات مریم نواز اور مختلف سیاسی شخصیات، خصوصا خواتین، پر لگتے رہے ہیں اور ان کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کی جاتی رہی ہے۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے منفی ہتھکنڈے نہ صرف جمہوری اقدار کے خلاف ہیں بلکہ معاشرتی بگاڑ کو بھی ہوا دیتے ہیں۔ حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

دوسری جانب، ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو بھی اپنے کارکنان کو اخلاقیات اور مہذب مکالمے کی حدود میں رہنے کی ہدایت کرنی چاہیے تاکہ ملکی سیاست میں بہتری لائی جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button