پاکستان
سلمان اکرم راجا نے بیرسٹر سیف کو کھری کھری سنا دیں مگر کیوں؟
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو سحری نہ دینے اور عبادت میں خلل ڈالنے کی باتیں درست نہیں' ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے: سلمان اکرم راجا

اسلام آباد( کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کو کھری کھری سنا دیں مگر کیوں؟ تفصیل سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے پنجاب حکومت کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر سیف سے بیان کی وضاحت مانگی ہے۔ پی ٹی آیی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آیی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، ان کی صحت کے بارے میں بے بنیاد افواہیں پھیلائی گئیں۔ سلمان اکرم راجا نے کہا بانی پی ٹی آئی کو سحری نہ دینے اور عبادت میں خلل ڈالنے کی باتیں بھی درست نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے شیخ وقاص اکرم سے کہا ہے کہ وہ پوچھیں کہ بیرسٹر سیف نے ایسا بیان کیوں دیا؟