کیاکینیڈانے امریکی منصوعات پر محصولات کا فیصلہ واپس لیا ہے ؟کینیڈین وزیر اعظم کا بڑ ابیان آگیا

کینیڈا(مانیٹرنگ ڈیسک )کینیڈا نے امریکا کی جانب سے کئی درآمدات پر ٹیرف ایک ماہ کے لیے موخر کرنے کے باوجود امریکی مصنوعات پر محصولات برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے سینئر سرکاری اہلکار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اب تک یہی فیصلہ ہوا ہے کہ امریکی مصنوعات پر محصولات برقرار رہیں گی۔
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ کینیڈا ٹیکسوں میں اضافہ رکوانے کے لیے امریکی انتظامیہ سے بات چیت جاری رکھے گا۔جس کا مقصد کینیڈین برآمدات پر تمام امریکی ٹیکس ختم کروانا ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو پر عائد ٹیرف کو دو اپریل تک موخر کر دیا اور اوول آفس میں ٹیرف موخر کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے۔
امریکی صدر ڈو نلڈٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میکسیکو اور کینیڈا پر ٹیرف کو 2 اپریل تک مو خر کیا ہے اور ٹیرف مخر کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کینیڈا اور بھارت ہماری مصنوعات پر سب سے زیادہ ٹیرف عائد کرتے ہیں، 2 اپریل کو امریکی تاریخ کا اہم دن ہوگا، تمام ممالک پر بلاتفریق برابر ٹیرف لگائیں گے۔