سوشل ایشوز

پنجاب پولیس کے لیے بڑی خوشخبری ،کتنے ڈی ایس پیز پروموشن کے لیے اہل

پنجاب پولیس میںایس پی کے عہدے پر ترقی کے اہل 39 ڈی ایس پیز کے ناموں کی سفارشات مرتب کر لی گئیں

لاہور(کھوج نیوز)پنجاب پولیس میںایس پی کے عہدے پر ترقی کے اہل 39 ڈی ایس پیز کے ناموں کی سفارشات مرتب کر لی گئیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منظوری کے لئے ترقی کی سفارشات حکومت پنجاب کو بھجوا دیںہیں۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی حتمی منظوری کے بعد ترقیوں کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔

ڈی ایس پیز سے ایس پی عہدے پر ترقی کے لئے پروموشن بورڈ کا اجلاس گزشتہ روز آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت منعقد ہوا تھا۔اجلاس میں 133 ڈی ایس پیز کے کیسز زیر غور آئے، میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 39 ڈی ایس پیز کو ترقی کا اہل قرار دیا گیاہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایس پی کے عہدے پر پروموشن کے لئے اہل قرار دیئے جانے والے افسران میں ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد ،اس کے علاوہ ڈی ایس پی شاہد رشید، ساجد محمود، یوسف ہارون، فواد احمد ، منیر بدر،شفقت ندیم، کاشف عبداللہ، رمیز احمد، رضا اللہ اور علی اختر شامل ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button