پاکستان

سوشل میڈیا ٹیم کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی، پی ٹی آئی کا ردعمل بھی سامنے آگیا

جے آئی ٹی نے ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی، جے آئی ٹی کیسوالات پارٹی کے پلیٹ فارم پر ڈسکس کریں گے: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان

اسلام آباد(کھوج نیوز) حکومت کی طرف سے بنائی جانے والی جے آئی ٹی کے سامنے سوشل میڈیا ٹیم کے ممبران کی پیشی کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے طلب کردہ افراد سے سوشل میڈیا ہینڈلنگ سے متعلق سوالات کیے گئے جبکہ پاک فوج اور ریاستی اداروں سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس پر بھی سخت سوالات کیے گئے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو سوشل میڈیا پر پوسٹس سے متعلق سب کچھ دکھایا گیا اور بیرسٹر گوہرعلی خان و دیگر سے پارٹی فنانسنگ سے متعلق بھی سوالات پوچھے گئے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے فنانس ڈپارٹمنٹ کے 2 افراد بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ عالیہ حمزہ اور کنول شوذب کی جانب سے ان کے وکیل ڈاکٹر علی عمران جے آئی ٹی میں پیش ہوئے تاہم جے آئی ٹی نے آئندہ طلبی پر دونوں خواتین رہنماؤں کو ہر صورت پیش ہونے کی ہدایت کی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جے آئی ٹی نے تحریک انصاف کے 15 پارٹی ارکان کو طلب کیا تھا تاہم تحریک انصاف کے صرف 3 رہنما آج جے آئی ٹی میں پیش ہوئے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے شیخ وقاص اکرم، سلمان اکرم راجہ، خالد خورشید خان، عون عباس بپی، کنول شوذب اور عالیہ حمزہ کوبھی طلب کیا تھا۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی، جے آئی ٹی کیسوالات پارٹی کے پلیٹ فارم پر ڈسکس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا سے متعلق سوالات پر بانی پی ٹی آئی سے بھی ڈسکس کریں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں، کسی بھی ادارے کے ساتھ خلیج نہیں چاہتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button