سوشل ایشوز

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی میراتھن کارروائیاں،7بڑے یونٹس بند

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے تین ہزار 350سے زائد فوڈ پوائنٹس یونٹس کی چیکنگ کی ،ناقص صفائی پر 7یونٹ بند کیے اور 51لاکھ 13ہزار سے زائد کے جرمانے

لاہور (کھوج نیوز )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص اشیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ہزار 350سے زائد فوڈ پوائنٹ یونٹس کی چیکنگ کی ۔ناقص صفائی پر 7یونٹ بند کیے اور 51لاکھ 13ہزار سے زائد کے جرمانے عائدکیے۔اس کے علاوہ 4280لٹر ملاوٹی دودھ، 1800لیٹر کولڈ ڈرنکس، 412 کلوممنوعہ ایکسپائر اشیا، 337 لٹر ناقص آئل تلف کیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ تلف کردہ ملاوٹی اشیا فروخت کے لیے دکانوں پر رکھی پائی گئیں ہیں انھوں نے کہا کہ ماہِ مبارک میں عوام تک معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے پنجاب بھر میں فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جا رہی ہے ۔ بارہا اصلاحی نوٹس دینے کے باوجود اصلاح نہ کرنے پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔جعلسازی کا مکروہ دھندہ جعلی اشیا تیار کرنے پر یونٹس کی پروڈکشن بند کی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں سپلائی ہونے والی مختلف اشیا کے 43 سیمپل تجزیے کے لئے لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔جعلسازی کرنے والوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں؛ قوانین پر عملدرآمد انتہای لازم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button