پاکستان

وزیر اعلی پنجاب کی ایک سالہ کارکردگی پر عوام کا رد عمل آگیا ، سروے رپورٹ جاری

وزیراعلی مریم نواز شریف کی ایک سال کی کارکردگی نے پنجاب کے عوام کے دل جیت لیے ،سروے رپورٹ

لاہور (کھوج نیوز)پنجاب کے 62 فی صد عوام نے عوامی خدمت اور مسائل کے حل کے لئے وزیراعلی مریم نواز شریف ک ایک سال کی کارکردگی کو غیر معمولی (آؤٹ سٹینڈنگ) قرار دے دیا۔ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ(آئی پور)نے پنجاب کے 36 اضلاع میں وزیر اعلی مریم نواز کی حکومت کی ایک سال کی کارکردگی سے متعلق سروے کے نتائج جاری کر دئیے۔

تعلیم اور صحت کے شعبے میں 73 اور 68 فی صد عوام نے وزیر اعلی کے اقدامات کو اچھا اور بہت اچھاقرار دیا ۔روزگار کی فراہمی کے حوالے سے پنجاب کے 63 فی صد عوام نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو "خراب” یا "بہت خراب” کہا ۔

پنجاب کے 57فیصد شہریوں کی رائے میں گزشتہ ایک سال کے دوران حکومتی کارکردگی کا معیار بہتر ہوا ہے، 17 فی صد کے مطابق کارکردگی خراب ہوئی ۔سروے کے نتائج کے مطابق پنجاب کے 57 فیصد عوام سمجھتے ہیں کہ عوام اور حکمرانی کے بنیادی مسائل کو موثر انداز میں حل کیا گیا ہے۔

پنجاب کے 60فیصد عوام کو یقین ہے کہ مریم نواز شریف نے کاکردگی میں دیگر تین صوبوں کے وزرا اعلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔عوام نے تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور ستھرا پنجاب کو وزیر اعلی مریم نواز شریف کے سب سے بہترین کام قرار دیا۔

سروے کے نتائج کے مطابق تعلیم کے شعبے میں 15 فی صد، صحت میں 14، سٹرکوں اور عمارتوں کی تعمیر میں 11 اور ستھرا پنجاب میں 11 فیصد بہتری آئی۔
جن شعبوں کو فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا گیا ان میں روزگار(13 فی صد)، صحت کی سہولیات(13 فی صد اور مہنگائی پر قابو(12 فی صد) پانا سر فہرست ہے ۔

پی ٹی آئی کے مقابلے میں مریم نواز شریف کے وزیر اعلی بننے کے بعد پنجاب حکومت کی کارکردگی اور عوامی خدمت کا معیار بہتر ہوا، 53 فی صد عوام کی رائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button