پاکستان

سہیل وڑائچ کا عمران خان کو شاہ محمود قریشی کارڈ کھیلنے کا مشورہ

سہیل وڑائچ نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پارٹی کے موجودہ سیاسی بحران سے نکلنے کے لیے شاہ محمود قریشی کو متبادل قیادت کے طور پر سامنے لائیں

لاہور(کھوج نیوز)معروف صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پارٹی کے موجودہ سیاسی بحران سے نکلنے کے لیے شاہ محمود قریشی کو متبادل قیادت کے طور پر سامنے لائیں۔ اپنے حالیہ تجزیے میں سہیل وڑائچ نے نشاندہی کی کہ شاہ محمود قریشی کو نظرانداز کرنا پارٹی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ وہ نہ صرف تجربہ کار سیاستدان ہیں بلکہ مقتدر حلقوں سے ان کے اچھے تعلقات بھی ہیں۔

سہیل وڑائچ کے مطابق، شاہ محمود قریشی نے ماضی میں مختلف سیاسی جماعتوں میں رہنے کے باوجود تحریک انصاف کے ساتھ وفاداری قائم رکھی ہے اور مشکل وقت میں پارٹی کو نہیں چھوڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان انہیں قیادت میں آگے لاتے ہیں تو وہ پارٹی کے لیے ایک مضبوط ستون ثابت ہو سکتے ہیں۔

سینئر تجزیہ کار نے یہ بھی یاد دلایا کہ شاہ محمود قریشی کو ماضی میں پنجاب کا وزیر اعلی بنانے پر غور کیا گیا تھا، لیکن یہ خدشہ تھا کہ وہ مستقبل میں وزارتِ عظمی کے امیدوار کے طور پر سامنے آ سکتے ہیں۔ تاہم، موجودہ صورتحال میں جب تحریک انصاف مشکلات کا شکار ہے، قریشی کی قیادت میں پارٹی کو ایک نیا راستہ مل سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button