پاکستان
بشری بی بی کی وکلا پر بوچھاڑ،فیصل چوہدری کا طنزیہ انداز میں ناراضگی کا اظہار
بشری بی بی نے وکلا کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعتوں میں مزید تیاری کے ساتھ پیش ہوں

اسلام آباد(کھوج نیوز)سابق خاتون اول بشری بی بی نے اپنے وکلا پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا، کیا مجھے ہی اکیلے ڈانٹ پڑی ہے؟ باقی تمام کو میڈل پہنائے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق، بشری بی بی نے عدالت میں وکلا کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، جس پر فیصل چوہدری نے طنزیہ انداز میں اپنی ناراضی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی قانونی حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے، اس کا نتیجہ سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق، بشری بی بی نے وکلا کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعتوں میں مزید تیاری کے ساتھ پیش ہوں۔