کھیل

بھارت کی جیت ،گواسکر کی پاکستان ٹیم پرسخت تنقید

گواسکر نے پاکستان کی ٹیم کو کمزور قرار دیتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ وہ بھارت کی بی ٹیم سے بھی مقابلہ کرنے کے قابل نہیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک )سنیل گواسکر نے ایک حالیہ انٹرویو میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم کے لیے بھارت کی بی ٹیم کو شکست دینا بھی آسان نہیں ہوگا۔انھوںنے خاص طور پر پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستانی بیٹرز میں میچ جیتنے کی صلاحیت نظر نہیں آ رہی، انہوں نے پاکستان میں مضبوط بیک اپ کھلاڑیوں کی کمی کو بھی ایک بڑی کمزوری قرار دیا۔

سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے باصلاحیت کھلاڑی پیدا کرتا آیا ہے، مگر حالیہ برسوں میں وہ ایک ایسی بیٹنگ لائن تیار کرنے میں ناکام رہا ہے جو عالمی معیار پر پورا اتر سکے۔گواسکر نے خاص طور پر انضمام الحق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ پاکستان اب تک ان جیسے باصلاحیت بیٹر پیدا نہیں کر سکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ ایک بڑا ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ضرور ہے مگر اب تک اس سے اتنے زیادہ معیاری بیٹر نہیں نکلے جتنی توقع کی جا رہی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button