شوبز

بالی وڈ اداکار عامر خان نے کس کو خون سے خط لکھا تھا؟اداکار کا بڑا انکشاف

عامر خان نے اپنی پہلی بیوی رینا دتہ کو اپنی محبت ثابت کرنے کے لیے خون سے خط لکھا تھا

ممبئی(شوبز ڈیسک )بالی وڈ اداکار عامر خان جن نے اپنی پہلی محبت رینا دتہ سے کم عمری میں شادی کی جو 16 سال بعد اختتام پذیر ہوئی۔اس کے بعد عامر نے کرن را ؤسے 2005 میں شادی کی لیکن یہ رشتہ بھی 2021 میں ختم ہو گیا۔

عامر خان نے اپنی پہلی بیوی رینا دتہ کے ساتھ محبت کی داستان بیان کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انھوں نے رینا کو اپنی محبت ثابت کرنے کے لیے خون سے خط لکھا تھا۔ اگرچہ ان کی شادی 2002 میں ختم ہوئی لیکن عامر کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی رینا اور کرن دونوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں اور ان کے گھر والوں کا احترام کرتے ہیں۔اپنے 30 سالہ کیریئر میں عامر خان نے ‘لگان’، ‘قیامت سے قیامت تک’، ‘سرفروش’، ‘انداز اپنا اپنا’ اور ‘تارے زمین پر’ جیسی بلاک بسٹر فلمیں دیں۔ انہیں پدم شری اور پدم بھوشن سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button