کیا کوہلی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہو رہے ہیں؟بلے باز کا واضح اشارہ

دبئی(سپورٹس ڈیسک )دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز اسکور کیے جب کہ بھارت نے ہدف 49 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
میچ کے بعد گفتگو میں کوہلی نے بھارت کیلئے چیمپئنز ٹرافی کی فتح کو حیرت انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم آسٹریلیا کے ایک مشکل دورے کے بعد ایک بڑا ٹورنامنٹ جیت کر بانس بیک کرنا چاہتے تھے لہذا یہ فتح حیران کن ہے۔کوہلی نے ٹیم کے ساتھ اپنے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ڈریسنگ روم کا ٹیلنٹ بھارتی ٹیم کو اتنا مضبوط بناتا ہے، ہم سینئرز کی مدد ملنے پر بے حد خوش ہیں، ٹورنامنٹ کی فتح کے دوران پوری ٹیم نے متاثر کن پرفارمنس دی اور ٹیم دنیا کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
دوران گفتگو اگرچہ کوہلی نے ریٹائرمنٹ کا واضح اشارہ نہیں دیا لیکن یہ کہا کہ جب آپ جاتے ہیں تو آپ ٹیم کو ایک بہتر جگہ پر چھوڑنا چاہتے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس ایک ایسی ٹیم ہے جو اگلے8 سالوں تک دنیا کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
کوہلی کی گفتگو کو بھارتی میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اشارہ قرار دیا جارہا ہے اورمیڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کوہلی چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرسکتے ہیں۔