انٹرنیشنل
ایک کروڑڈالر کا انعام ،مگرکس کو ملے گا؟
برطانوی تنظیم ، جرمی کولر فائونڈیشن نے اس سائنسی ٹیم کو 1 کروڑ ڈالر بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے جو کسی بھی جانور کی زبان کو سمجھ لے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)انسان پالتو جانوروں کی بدن بولی تو پھر سمجھ جاتا مگر ان کی آوازوں کے معنی کبھی نہیں جان پایا کیونکہ وہ حیوانی بولیوں کے حروف تہجی سے ناواقف ہے۔
جیسا کہ انسان ایک کتے کی بھونک دوسرے کتے کی طرف بھونک سے ناواقف ہے ۔تاہم ماہرین کا کہنا ہے، اب مصنوعی ذہانت کا جمع کردہ بھاری بھرکم ڈیٹا جانوروں کی زبان سمجھنے میں مدد دے گا۔
برطانوی تنظیم ، جرمی کولر فائونڈیشن نے اس سائنسی ٹیم کو 1 کروڑ ڈالر جو کہ پاکستانی291 کروڑ روپے بنتے ہیںبطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے جو کسی بھی جانور کی زبان کو سمجھ لے۔